جھنگ(نمائندہ سٹارنیوز)کورونا لاک ڈاؤن،پانچ ماہ سے گھر نہ بھیجنے پر ورکرز کا شدید احتجاج،حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی،پلانٹ حدود سے باہر نکلنے،عید پر گھر جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ،پانچ ماہ سے کیمپ کی حدود سے باہر نکلنے کی اجازت نہ دینے پر گزشتہ روز پنجاب تھرمل پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ کے مزدوروں کا پارہ چڑھ گیا،ورکرز کی بڑی تعداد نے پلانٹ انتظامیہ کے خلاف مین گیٹ پر شدید احتجاج کیا،کمپنی نمائندگان کی طرف سے مذاکرات نہ کرنے پر مظاہرین نے مین گیٹ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے دھرنا دے دیا،احتجاجی مزدوروں کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ گزرگئے،کورونا لاک ڈاؤن کے نام پر انہیں پلانٹ کے اندر محصور کیا گیا ہے عید پر بھی پلانٹ کیمپ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی،احتجاجی مزدوروں نے عید پر گھر جانے کی اجازت نہ ملنے تک کام چھوڑ احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا