وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پنجاب میں غریبوں کا گراف اپ کرنا چاہتے ہیں غربت کی لکیر کو مٹا کر دم لیں گے ان باتوں کا اظہار گذشتہ روز مشیر وزیر اعلی پنجاب فیصل حیات جبوآنہ سیال نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں غریب بچیوں کی رخصتی کیلئے جہیز فنڈز کے چیک تقسیم کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب بیت المال جھنگ نے جہیز فنڈ کی مد میں 16 خاندانوں کی بچیوں کی شادی کیلئے تین لاکھ بیس ہزار کے چیک تقسیم کیئے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب بیت المال جھنگ کی پوری ٹیم چیئر مین رضوان قدیر چیمہ وائس چیئر مین سعود اکیرا سیکرٹری اظہر عباس عادل غریبوں کی فلاح بہبود کے منصوبوں میں دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ ضلع جھنگ میں ہر ضرورت مند کو اس کی دہلیز پر رقم پہنچائی جائے میں اظہر عباس عادل سعود اکیرا اور دیگر ممبران بیت المال کا مشکور ہوں کہ انہوں نے غیریبوں کا مورال بلند کرتے ہوئے اس تقریب اہتمام کیا۔بعد ازاں وائس چیئر مین سعود اکیرا نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم تمام ٹیم مشیر وزیر اعلی فیصل حیات جبوآنہ کے ممنون مشکور کہ انہوں نے ہمیں غریبوں سے اظہار ہمدردی اور غرباء کے مسائل حل کرنے میں بھر پور تعاون کا حکم دیا ہے۔ جسے ہم انشاءاللہ اپنی جدوجہد سے تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے چیک وصول کرنے والے مستحقیقن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ لوگوں کوئی احسان نہیں کیا ہے بلکہ آپ کا حق آپ تک دیانتداری پہنچایا ہے ۔سیکرٹری بیت المال اظہر عباس عادل نے خطاب کے دوران کہا کہ بیت المال مالی امداد جہیز فنڈ بحالی معذوراں کے پراجیکٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے جس کی مثال آج سے پہلے مشیر وزیر اعلی کے ڈیرہ پر مالی امداد کی چیکس تقسیم کئے گئے اور آج جہیز فنڈز کے چیکس تقسیم کیئے انشاءاللہ یہ سلسلہ ترتیب سے رواں دواں رہے گا انہوں نے این جی اوز کے نمائندگان ، سٹاف اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ آپ نے آج کی تقر یب مین شامل ہو کر مستحقیقین کی خوشی دوبالا کیا ہے اس کے بعد فیصل حیات جبوآنہ سعود اکیرا اقبال خان جبوآنہ نے مشترکہ طور پر چیکس تقسیم کئے اور ساتھ ہی انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائیٹس کے دفتر کا افتتاح بھی کیا ۔ اس موقع پر باہو ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر ملک محمد حنیف ۔JSDO کے صدر ناصر علی نون ۔مہر ریاض نول بلائینڈ ایسویسی ایشن کے صدر سمیت کثیر تعداد این جی اوز کے نمائند گان بھی اس تقریب میں شریک تھے