چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) انسداد پولیو مہم 17 اگست سے 19 اگست تک ضلع بھر میں جاری رہے گی جبکہ مزید دو دن بھی پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے گا تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلا کر سو فیصد ہدف مکمل کیا جاسکے،ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گئی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کے دورانجملہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی ،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عائشہ یٰسین، فضل عباس ، خرم شہزاد بھٹی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ڈی ایچ او ڈاکٹرشہزاد خلیل،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد اعظم، ڈپٹی ڈی اوز ڈاکٹر سعادت انوار، ڈاکٹر امیر علی ،ڈاکٹر ارشد،نمائندہ ڈبیلو ایچ او ڈاکٹر نوید ، سی او ایجوکیشن چوہدری ذوالفقار حسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان،انچارج سیکیورٹی رضوان کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض نے انسداد پولیو مہم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کے لئے متعلقہ محکموں کو ٹاسک تفویض کرتے ہوئے کہا کہ سو فیصد اہداف کے حصول کے لئے جامع مائیکرو پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے ۔ انہوں نے والدین کی آگاہی کے لئے تشہیر کے ہرممکن ذراءع بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سٹاف کی ٹریننگ سمیت دیگر ضروری انتظامات فوری مکمل کئے جائیں ۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر،لیبر، ایجوکیشن ،ہیلتھ اوردیگر محکموں کو والدین کی آگاہی کے لئے اقدامات کرنے کی بھی تاکید کی . اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر شہزاد خلیل نے مہم کے انتظامات اور مطلوبہ ٹارگٹس کے بارے میں بریفنگ دی ۔