(سٹارنیوز)ڈسٹرکٹ جوڈیشری افسران و ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ کا فیصلہ،ڈپٹی سیکرٹری(ایس ایم) اعجاز منیر کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق جھنگ سمیت صوبہ بھر میں تعینات ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس کو تین ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار،گریڈ سات سے آٹھ تک کے ملازمین کو ملنے والے چار ہزار روپے الاؤنس کو بڑھا کر چھ ہزار،گریڈ 9سے گریڈ 14تک ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں چار ہزار روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نیا الاؤنس آٹھ ہزار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح گریڈ پندرہ کے جوڈیشری ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں چھ ہزار کا اضافہ،گریڈ 16اور سترہ کے ملازمین کے الاؤنس میں دس ہزار،گریڈ اٹھارہ کے ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں 15ہزار جبکہ گریڈ انیس کے ملازمین کے الاؤنس میں سترہ ہزار اور گریڈ بیس یا اس سے زائد سکیل والے جوڈیشری افسران و ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں بائیس ہزار روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے متعلقہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے وزارت خزانہ کو یوٹیلٹی الاؤنس میں ترمیم/نظرثانی کرنے کی اجازت ملنے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مراسلہ کے ذریعے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا












