جھنگ ایچ او تھانہ وریام والا فیصل رزاق کی جواریوں کی خلاف کارروائی پانچ موبائل فون اور چودہ ہزار روپے نقدی برآمد ملزمان گرفتار مقدمہ بھی درج
جھنگ(سٹار نیوز آن لائن ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ وریام والا فیصل رزاق نے ہمراہ اپنی ٹیم جؤا کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ موبائل فون اور چودہ ہزار روپے نقدی اپنے قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا مقدمہ بھی درج تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل کے ویژن کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تھانہ وریام والا فیصل رزاق کاہلوں نے ہمراہ اپنی ٹیم جؤا کھیلنے والے محمد اقبال ولد حاجی ممتاز محمد اسد اقبال ولد محمد اقبال اقوام بھروانہ سکنائے چائیانوالہ غلام عباس ولد محمد بخش قوم سپرا محمد افضل ولد ممتاز حسین کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا اس موقع پر فیصل رزاق کاہلوں کا کہنا تھا کہ ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث کے ویژن کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی تھانہ وریام کی حدود کو منشیات اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کریں گے شہریوں کے لیے میرے تھانہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے قانون کی نظر میں امیر اور غریب سب برابر ہیں اور سب کی ایک جیسی ہی عزت ہے بلا تفریق انصاف فراہم کرنا ہمارا فرض ہے عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کا خاتمہ کیا جاسکے عوام کی جان اور مال کا تحفظ کرنا پولیس کا اولین فرض ہے
رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ













