سرگودھا ۔کمشنر آر پی او ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی آر آئی بی اور ڈی پی او سرگودہا نے عید کا کھانا پولیس کے جوانوں کے ساتھ کھایا۔

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن)کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود، ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا افضال احمد کوثر، ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ، ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے عید کا کھانا پولیس کے جوانوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں کھایا۔
اس موقع پر کمشنر سرگودھا کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران اور جوان ہر تہوار پر اپنے گھر والوں سے دور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنے فرائض مستعدی سے سرانجام دیتے ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ پولیس کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب قیام امن کی بنیادی ذمہ داری کے ساتھ قدرتی آفات کی صورت میں بھی پولیس ہر اول دستے کے فرائض سرانجام دیتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کرونا جیسی آفت کے خلاف جنگ میں سرگودھا پولیس کے کردار کو مثالی قرار دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کا کہنا تھا وہ اور انکی ٹیم قیام امن اور دیگر ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی خاطر ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔
اس موقعہ پر افسران نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور دعوت کے اختتام پر یادگاری تصویر بھی بنائی گئی۔

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا