ناکام شادی کا انتقام, دو زندگیوں کا چراغ بُجھا گیا.
چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) سابقہ شوہر نے سابقہ بیوی اور اُس کے بھتیجے کو زہریلی مٹھائی کِھلا کر قتل کر دیا.
تفصیلات کے مطابق واقع تھانہ محمد والا کے علاقہ غوسے والا میں پیش آیا ہے جہاں پر ناکام شادی کے انتقام نے دو زندگیوں کا چراغ بُجھا دیا, اسلم نامی شخص نے اپنی سابقہ بیوی طاہرہ اور اُس کے پانچ سالہ بھتیجے حسیب کو زہریلی مٹھائی کھلا کر قتل کر دیا, ایس ایچ او تھانہ محمد والا کا کہنا ہے کہ اسلم اور طاہرہ نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی جو زیادہ دیر نہ چل سکی اور طلاق ہو گئی تاہم اب اسلم نے انتقام لینے کیلئے اپنے رشتہ دار مشتاق کے ذریعے سابقہ سسرال میں زہریلی مٹھائی بھجوائی اور دو زندگیاں موت کی آغوش میں چلی گئیں, نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.