سٹارنیوز(نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس ضلع جھنگ و چنیوٹ کی ماہانہ رپورٹ جاری
پٹرولنگ پولیس ضلع جھنگ و چنیوٹ نے ماہ جولائی میں ٹوٹل ایک سو تینتیالیس مقدمات درج کروائے۔جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے افراد کےخلاف ستاون ایف آئی آر ، ناجائز اسلحہ کی چھ ایف آئی آر ، منشیات فروشی کے بیس مقدمات ، تیزرفتاری اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف پینتالیس، نیلی بتی لگانے والوں کےخلاف پانچ مقدمات ،غیرقانونی سلنڈر لگانے والوں کیخلاف تیرہ مقدمات درج کروائےگئے۔اسکے علاوہ ایک سو چھیاسی بلانمبری و مشکوک موٹر سائیکل بند کیے گئے جبکہ ایک ہزار چوبیس مسافروں کو مختلف نوعیت کی امداد فراہم کی گئ۔علاوہ ازیں بسلسلہ شجرکاری مہم ضلع بھر کی پٹرولنگ پوسٹ اور بیٹ ایریا میں اٹھائیس سو پھول اور پھلدار پودے لگوائےگئے۔