ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سرکاری سکولوں کی زمینوں کو قبضہ مافیہ سے محفوظ بنانے میں ناکام
چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) دیوانے کا خواب پورا ہو سکا نہ ہی سکول کیلئے مختص کی گئی زمین واہگزار کروائی جا سکی.
تفصیلات کے مطابق تحصیل چنیوٹ کے نواحی علاقے 146 ج ب بُھکھڑی جھوک کے پرائمری سکول کو مڈل میں اپگریڈ ہوئے چار سال بیت گئے مگر بلڈنگ بن سکی نہ ہی کلاسز کا اجراء ہو سکا, مڈل حصے کیلئے مختص کی گئی 26 کنال 14 مرلے اراضی پر مقامی بااثر قابض ہیں اور قابضین کے آگے بے بس اور سازباز انتظامیہ فنڈز ریوائز کروانے میں دلچسپی رکھتی ہے نہ ہی سکول کی زمین واہگزار کروا رہی ہے تاہم گاؤں کی سینکڑوں بچیاں آنکھوں میں تعلیم کےخواب سجائے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیرتعلیم مراد راس سے مطالبہ کرتی ہیں کہ سکول ی تعمیر میں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں اور جلد از جلد سکول کی تعمیر کروا کے کلاسز کا اجراء کروائیں تاکہ غریبوں کی بچیاں بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں.
سکول پر ناجائزقابضین سے رقبہ واگزارنہ ہونا ڈی سی کے منہ پر طمانچہ۔۔۔تفصیلات سٹار نیوز پر
497












