کشمیریوں کی نسل کشی کی بھارتی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی،کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کیا جاسکتا،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،بھارتی درندگی کی پر زور مذمت کرتے ہیں
خانیوال (سٹار نیوز آن لائن ) کشمیریوں کی نسل کشی کی بھارتی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی،کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کیا جاسکتا،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،بھارتی درندگی کی پر زور مذمت کرتے ہیں،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر مسئلہ کشمیر بارے اقوام متحدہ میں سخت احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن محبان آل عباء کبیروالا کے رہنماؤں محمد رمضان قادری،خاور محمود سعیدی،امجد علی سکھیرا،بدر حسن مہروی،مظہر حسین باٹی،لیاقت علی خان،راؤ راشد سنی،راحیل ریاض گوگی،شیر محمد لودھی،جواد رسول انصاری،ساجد حسین مہروی،عبداللہ،حافظ زبیر مصطفی،علی توصیف،اکبر بھٹی،محمد نعمان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے بھائیوں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں،کشمیری کا مسئلہ اقوام متحدہ میں پر زور انداز میں اٹھانا چاہیے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس کو کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں ہونے دیں گے،بھارت کے تمام عزائم خاک میں مل جائیں گے،کشمیرمیں بھارتی درندگی سے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو قتل کیا جارہا ہے،وہ دن دور نہیں جب کشمیر کو مستقل طور پر حاصل کرلیں گے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں سے دلی محبت کرتا ہے……
رپورٹ
مظہر حسین باٹی نامہ نگار بارہ میل سٹار نیوز خانیوال












