ماموں کانجن( مسعود جمیل)نامعلوم افراد نے چار ماہ قبل اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون 50ہزار روپے میں ساہیوال کے علاقہ میں فروخت کردی خریداروں نے واپسی کے لئے لواحقین سے تاوان طلب کر لیا پولیس نے تاوان مانگنے والوں سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے نواحی گاؤں 506/1کے رہائشی امداد حسین نے تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ درج کرایا کہ چار ماہ قبل تین نامعلوم افراد نے اس وقت گھر میں گھس کر اسکی شادی شدہ ہمشیرہ شازیہ بی بی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا جب وہ گھر میں اکیلی تھی جسکو وہ کوشش کے باوجود تلاش نہ کر سکے گزشتہ روز ساہیوال سے فیاض ڈھڈی نامی شخص کی کال آئی کہ اسکی ہمشیرہ فروخت ہو کر انکے پاس پہنچ چکی ہے جسے اگر وہ واپس لینا چاہتے ہیں تو 50ہزار روپے لے آئیں پولیس کو اطلاع کی صورت میں خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں جب وہ ملزم کی بتائی جگہ پہنچے عباس ڈھڈی نامی شخص بھی وہاں موجود تھا ہوں نے بتایا کہ انہوں نے شازیہ کو چوہدری آصف نامی شخص سے خریدا ہے جو اس نے کسی اور سے خریدی تھی جن کے نام وہ رقم کی وصولی کے بعد ہمیں بتائیں گے جب میں نے اپنی ہمشیرہ سے ملانے کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے ہمیں جان ست مار دینے کی دھمکیاں دیکر وہاں سے بھگا دیا مدعی نے مقدمہ میں درج کرایا کہ ملزمان اسکی ہمشیرہ سے اجتماعی زیادتی کے مرتک ہو رہے ہیں جنہیں گرفتار اور میری مغوی ہمشیرہ کو بازیاب کرایا جائے
ماموں کانجن(نمائدہ سٹارنیوز)کرنٹ لگنے سے تین بچونکی ماں ہلاک ہو گئی بہن کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ کچے گھر کی دیوار کی لپائی کرتے ہوئے بجلی کے ننگے تار کے ساتھ شو گئی واقعہ نواحی گاؤں505 ب میں پیش آیا بتایا گیا ہے کہ دیہہ مذکورہ میں نسیم بی بی اپنی چھوٹی بہن کی شادی کی تیاری کے سلسلہ میں گھر کی کچی دیوار کی گارے سے لپائی کر رہی تھی کہ دیوار کے ساتھ لگے بجلی کے میٹر کی ننگی تار سے اسکا ہاتھ شو گیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی
ماموں کانجن(نمائندہ سٹارنیوز)خودکشی یا قتل، سسرالیوں کے رویہ سے تنگ 20سالہ شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور کالا پتھر پھانک کر خودکشی کر لی متوفی مسرت بی بی نے ایک سال قبل لو میرج کی تھی جس کا خاوند ایک ماہ قبل فوت ہو گیا تھا بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 494گ بلال ترہانہ میں عمران نے اپنے ہی گاؤں کی مسرت بی بی سے ایک سال قبل شادی کی تھی جو ایک ماہ قبل فوت ہو گیا سسرالیوں کے مبینہ ناروا رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر مسرت بی بی نے کالا پتھر کھا کر زندگی سے آذادی حاصل کر لی متوفیہ کے والدین نے مسرت کے سسرالیوں پر اسے قتل کرنے کے شبہ کا اظہار کیا ہے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی ہے