جھنگ(نمائندہ سٹارنیوز)سیوریج کا ناقص نظام،شہر کے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے گندہ پانی جمع،موذی بیماریاں پھیلنے کا سلسلہ شروع،حکام بے خبر،شہری سخت اذیت میں مبتلا،میونسپل کارپوریشن حکام کی غفلت نے شہریوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کردی سیوریج کے بوسیدہ نظام کے باعث سیوریج زدہ پانی کئی روز سے وارڈ نمبر 45محلہ خوشی والا،سرکاری رہائشی کالونی،سیٹلائٹ ٹاؤن اے بلاک اور بی بلاک کی گلیوں اور سڑکوں پر جمع ہے گندہ پانی گھروں کے اردگرد جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کی آمدورفت شدید متاثر جبکہ موذی امراض پھیلنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،سیوریج کا پانی مساجد کے ارد گرد جمع ہونے سے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ایم سی حکام کو شکایات کی گئی مگر سیوریج کا جمع پانی نکالنے،سیوریج لائن کی بہتری کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے