جڑانوالہ(تحصیل رپورٹر) جماعت اہلسنت جڑانوالہ کےذمہ داران و عہدیداروں کی ایس پی ٹاون ناصر محمودباجوہ سےملاقات تفصیلات کے مطابق ایس پی ناصر محمود باجوہ سے امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ علامہ محمد سلیم چشتی ،مفتی محمدزاہدمدنی، مولانا مقبول کوثر، علامہ رضاء المصطفی نورانی ،مولانا غلام رسول ،علامہ لیاقت علی یوسفی، قاری نصیر احمد ،علامہ شاہد علی نعیمی علامہ عبدالغفار ،علامہ آفتاب احمد رضوی سمیت دیگر عہدیداران کی ایس پی آفس میں خصوصی ملاقات شہر کے امن وامان کے حوالہ سے جماعت اہلسنت کا پہلے بھی پولیس کے ساتھ تعاون رہا ہے اور اب بھی رہے گا علماء کرام کا کہنا تھا محرم الحرام کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے محرم الحرام کے مہینہ میں جماعت اہلسنت امن کے لیے ہر ممکن کوشیش کرئے گی فرقہ واریت انتشارگریزی پھیلانے والےعناصر کا جماعت اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں آخر میں ملک کی سلامتی اور کورونا وباء سے بچنے کی دعا کی گئی












