گزشتہ روز پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام “یوم آزادی اور یوم استحصال کشمیر پر محبان اردو کا اجتماع” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ مقررین میں لاہور یونیورسٹی کے ڈاکٹر ساجد’ کوسمو کلب کے صدر ڈاکٹر افتخار بخاری’ ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف رخسانہ نوید’ ترجمان تحریک انصاف ‘ سیما انوار’ انسانی حقوق آزاد کشمیر کے چئیرمن ہمایوں زمان مرزا’ شاہد بخاری’ رمضان میو’ نعیما شہزاد’ پروفیس مظہر عالم’ جمیل بھٹی صدر پاکستان قومی زبان تحریک’ فاطمہ قمر شامل تھے۔ تقریب کی صدارت سٹیزن کونسل آف پاکستان کے صدر رانا امیر احمد خان تھے۔تمام مقررین نے نفاز اُردو فیصلے پر عملدرآمد کو عوامی مطالبہ قرار دیا۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی کے اس مبارک مہینے میں نفاذ اردو فیصلے پر عملدرآمد کر کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں انگریزی کی غلامی سے نجات دلائے۔ یکساں نصاب کا نفاذ ‘ یکساں قومی زبان کے بغیر ناممکن ہے ۔ تمام مقررین نے کشمیریوں کے ساتھ خصوصی یکجہتی کا اظہار کیا۔ انسانی حقوق بیورو ازاد کشمیر کے چئیرمن ہمایوں زمان مرزا کے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم کو درد ناک انداز میں بیان کرنے پر ماحول کو سوگوار کردیا۔
اتنی شدید گرمی اور حبس کے باوجود لوگوں کا اس تقریب میں آنا ان کی پاکستان اور کشمیریوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس پروقار تقریب کی نقابت کے فرائض ایک عرصے کے بعد پاکستان قومی زبان تحریک کے نائب صدر پروفیسر سلیم ہاشمی نے دئیے۔
پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر محترم عزیز ظفر آزاد صاحب کے انتقال کے بعد ان کی غیر موجودگی میں یہ ہماری پہلی تقریب تھی۔اس تقریب میں ان کی کمی بہت محسوس ہوئی۔ لیکن انشاء اللہ !مرحوم کی جلائی ہوئی شمع کو ہم روشن رکھیں گے۔ان کی بیٹی حرا بھی ہمارے اس پروگرام میں بہت محبت و چاہت کے ساتھ اپنے والد کی فرمانبرداری میں شریک ہوئی ۔
پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر محترم جمیل بھٹی صاحب لائق تحسین ہیں جن کی محنت’ کوشش و اخلاص سے یہ کامیاب تقریب منعقد ہوئی۔ ان کے ہونہار فرزند حافظ حارث جمیل اس تقریب کے انعقاد کے لئے اپنے والد کے دست راست بنے رہیں۔
اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے ہم اپنے تمام معزز مہمانوں ‘ شرکاء ‘ کارکنوں معظم احمد’ حنیف قیصر’ محمد فیض’ وردہ نایاب’ نعیمہ شہزاد’ محمد رمضان میو’ پروفیسر ذیشان ہاشمی’ پروفیسر مظہر عالم’ فیصل اکبر’ ابو بکر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان شاءاللہ! اب آٹھ ستمبر کے پروگرام “یوم قومی زبان” کی تیاریوں کی بھی شروعات کرتے ہیں!
فاطمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک