جھنگ۔ جناب محمد طاہر وٹو صاحب ڈپٹی کمشنر جھنگ
جناب چوہدری محمد اشرف گجر صاحب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جھنگ
جناب محمد انور علی بیگ صاحب چیف آفیسر تحصیل کونسل جھنگ
جناب محمد قاسم گل صاحب اسسٹنٹ کمشنر جھنگ
جناب رائے سیف اللہ بھٹی صاحب ڈی ایس پی سٹی سرکل جھنگ
جناب قادر رحمن صاحب ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ
آپ سے ایک معصومانہ سوال ھے کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کیا پارکنگ سٹینڈ کا باقاعدہ نیلامی کے ذریعے ٹھیکہ ھوا ھے اسکا ٹھیکیدار کون ھے اور اسکی پارکنگ کی فیس کتنی ھے
مبینہ طور پر معلوم ھوا ھے کہ یہ پارکنگ غیر قانونی ھے اس کا کوئی ٹھیکہ وغیرہ نہیں ھوا ھے اگر ایسا ھے تو یہ پارکنگ کس کی اجازت سے ھو رھی ھے۔ کیا ملک میں دہشت گردی ختم ھو گئی ھے جو کہ ضلع کہچری اور اتنے اھم دفاتر کے اتنا قریب غیر قانونی پارکنگ موجود ھے
ڈپٹی کمشنر صاحب کے آفس کے مین گیٹ کے سامنے غیر قانونی پارکنگ چہ معنی۔۔۔۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پی سٹی سرکل نے بھی کبھی اس پارکنگ پر نظر نہیں ڈالی چہ معنی۔۔۔
ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ جناب رحمان قادر نے تو شاید کبھی اس روڈ کا چکر ھی نہیں لگایا ھوگا جو تین لائنوں میں کھڑے موٹر سائیکل نظر نہیں آئے
جناب محمد انور بیگ صاحب کو اس سے کیا غرض کہ کوئی شخص بھی غیر قانونی کسی بھی سڑک پر پارکنگ بنا لے اور جھنگ کی عوام کی کھال اتار لے کیونکہ انکے پاس تو سب اچھا کی رپورٹ ھوتی ھے اور خیال کیا جاتا ھے کہ وہ کبھی ڈپٹی کمشنر آفس جھنگ گئے ھی نہیں ہیں اگر جاتے تو ضرور ان کو ڈپٹی کمشنر آفس کی ناک کے نیچے لگا غیر قانونی سٹینڈ ضرور نظر آ جاتا
جھنگ کی عوام لٹ رھی ھے 10 کے 20 اور 20 کے 50 روپے لیے جا رھے ہیں اور انتظامیہ چین کی بانسری بجا رھی ھے
انتظامیہ سے درخواست ھے کہ اگر یہ پارکنگ/ سٹینڈ قانونی ہیں تو اسکے مقررہ ریٹ چیک کیے جائیں اور اگر غیر قانونی ہیں تو ان کو فوری طور پر ختم کروایا جائے تا کہ اللہ نہ کرئے اس پارکنگ/سٹینڈ کی وجہ سے کوئی دہشتگردی نہ ھو جائے
اور تین لائنوں میں موٹر سائیکل پارک ھونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی دشواری ھوتی ھے وہ بھی ختم ھو جائے گی اور عوام سکھ کا سانس لے گی