گڑھ مہاراجہ ۔ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا محرم الحرام کے حوالے سے گڑھ مہاراجہ شورکوٹ و احمد پور سیال کادورہ۔ جلوس ہائے کے روٹس کا وزٹ/ ممبران امن کمیٹی، جلوس و مجالس آرگنائزرز سے میٹنگ

گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز آن لائن ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے محرم الحرام کے حوالے سے شورکوٹ و احمد پور سیال سرکل کا دورہ کیا نیز جلوس و مجالس آرگنائزرز سے میٹنگ بھی کی۔ DPO جھنگ نے جلوس ہائے کے روٹس اور دربار حضرت سلطان باہوؒ اور دربار مائی باپ کا سکیورٹی کے لحاظ سے مکمل جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈٖیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کا امن ہم سب کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار کھنے کے لیے تما م شہری پولیس سے تعاون کریں۔ جھنگ پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔ ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے محرم الحرام کے سلسلہ میں ہر قسم کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔جلوس اور مجالس کے دوران کسی مسلک کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔محرم کے دوران جلوس ہائے کے موقع پر ٹریفک کورواں دواں رکھنے کے لئے بمطابق سیکیورٹی پلان ٹریفک کاعملہ بھی تعینات کیاگیاہے۔ محرم الحرام کے دوران قانون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کوہر صورت ممکن اور یقینی بنایاجائے گا۔سکیورٹی کے حوالے سے واک تھروگیٹس اور دیگرجدید سکیورٹی آلات سے مددلی جائے گی، اس ضمن میں جلوسوں کے تمام روٹس اور راستوں کی الیکڑانک مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔کسی بھی عنصر کو امن عامہ خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ SDPO شورکوٹ سرکل احمد سجاد، SDPO احمد پور سیال فاروق سلطان، انچارج سیکیورٹی اور جملہ SHO,s سرکل ہذا بھی موجود تھے

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز