ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈپٹی کمشنرآمنہ منیراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے محرم الحرم کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ مرکزی امام بارگاہوں ،ماتمی جلوس کے روٹ کا معائنہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ:( سٹار نیوز آن لائن ) ڈپٹی کمشنرآمنہ منیراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے محرم الحرم کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا او ر مرکزی امام بارگاہوں ،ماتمی جلوس کے راستوں کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر منتظمین جلوس و مجالس کو ہدایت کی کہ اپنے شہر وں میں امن وعامہ کی فضاء برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ڈپٹی کمشنرنے مرکزی امام با گاہ کے منتظمین کو بتایا کہ ہم نے محرم ا لحرام کے حوالے سے محکمہ پولیس،سول ڈیفنس، محکمہ ہیلتھ، ریسکیو 1122کے جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ریسکیو1122کی گاڑیاں پورے شہر اور گردونواح میں ریسکیو موبائل سروس بھی فراہم کریں گے09 اور10محرم کوریسکیو پوسٹیں ماتمی جلوس روٹ پر اضافی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے اور ان تمام انتظامات کی براہ راست نگرانی وہ خود کریں گیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری ، چیف آفیسر بلدیہ ملک زاہد خلیل ، ممبران ضلعی امن کمیٹی،صاحبزادہ منعم حسنین صدیقی، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ،سکیورٹی آ فیسر ظہیر حسین،عطاء اللہ ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علائو ہ منتظمین مجا لس و جلوس بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرآمنہ منیراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے ماتمی جلوس کے روٹس ،سی ٹی ٹی کیمروں کی تنصیب اور مرکزی کنٹرول روم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری نے محرم الحرام پر بنائے گئے ضلعی کنٹرول روم بارے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم میں سٹاف کی ڈیوٹی مختص کر دی گئی ہیںعملہ 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے فوری نمٹا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنرآمنہ منیرنے مزید کہا کہ محکمہ پولیس ،سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ ادارے ڈیوٹی دیں گئے اورمیونسپل کمیٹی تمام مرکزی ماتمی جلوس روٹس کی صفائی ستھرائی کا مکمل خیال رکھیں گے ۔
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ












