منڈی بہاؤالدین پھالیہ : ملبے تلے دب کر ماں اور 4 بچے جاں بحق
مسلسل موسلادھار بارش کے باعث پھالیہ شہر میں تحصیل کے عقب میں واقعہ جامعہ فاروقیہ مدرسے کی ملحقہ چھت گرنے کے نتیجہ میں ماں سمیت 4 بچے جابحق، جانبحق بچوں کی شناخت والدہ ،دس سالہ عسیرم، آٹھ سالہ عاتقہ ،اڑھائی سالہ محمد اورایک سالہ حاشر کے نام سے ہوئی ہے جو اس افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہوگئے جبکہ والد قاری محمد اسلم صبح کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پھالیہ پولیس نے موقع پہنچ کر نعشوں کو ملبے سے نکال کر ان کے آبائی گاﺅں ”رگھ“ پہنچادیا، جہاں گاؤں میں سوگ کی کیفیت ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے

رپورٹ میاں طلحہ زبیر