جھنگ۔ سوشل میڈیا پر شرانگیزی، نفرت انگیز تقاریر، تصاویر اور فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے والے عناصر کے خلاف موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔سکیورٹی اور ملکی امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ڈاکٹر سردار غیاث گل خان ڈی پی او جھنگ
جھنگ : (سٹار نیوز آن لائن <img src="https://www.starnewshdonline.com/wp-content/uploads/2020/08/IMG-20200825-WA0006-300×216.jpg" alt="" width="300" height="216" class="alignnone size-medium wp-image-27073" /) ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے جلوسوں، مجالس کی سیکورٹی اور سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کریں، سکیورٹی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلوس کے روٹس کی مکمل مانیٹرنگ کیمروں سے جا رہی ھے جبکہ ضلع کی مجموعی صورتحال سے باخبر رہنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا، جلوس کے روٹس پر لگے تمام کیمروں کو چیک کیا جارہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر شرانگیزی، نفرت انگیز تقاریر، تصاویر اور فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے والے عناصر کے خلاف موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔سکیورٹی اور ملکی امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ












