جھنگ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ کو ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ
جھنگ ( سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اپنی کارکردگی کا مزید بہتر بنانے ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ کو ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے گوشت کی زائد نرخوں پر فروخت کی عوامی شکایات کا فوری طورپر ازالہ کرتے ہوئے مقررکردہ سرکار ی نرخ کے مطابق گوشت کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مارکیٹوں اور دکانوں کی چیکنگ کے دوران اشیائے خوردونوش کے معیاراور ناپ تول کے پیمانوں کی جانچ پڑتال اورریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہ پر آویزاںکرنے کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پرچاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزاور دیگر متعلقہ افسران اور ممبران کمیٹی بھی موجود تھے۔
رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز جھنگ













