وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دے دی۔

نئی پناہ گاہیں کرائے کی عمارتوں میں بنائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ کی نئی پناہ گاہیں بنانے کیلئے مقامات کی جلد نشاندہی کی ہدایت
پناہ گاہوں کے نئے ماڈل کا دائرہ کار مرحلہ وار دیگر بڑے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔
پناہ گاہوں میں ٹھہرنے والے افراد کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ۔
پناہ گاہوں کے باہر نادار اور غریب افراد کیلئے لنگرخانے کھولنے کا فیصلہ۔
•لنگر خانوں کے ذریعے غریب افراد کو کھانا کھلایا جائے گا۔
پناہ گاہوں میں سہولتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔
تمام پناہ گاہوں کی جیو ٹیگنگ ہوگی اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

پناہ گاہوں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے
پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی تشکیل دینے کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے
پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال محکمہ تعمیرات و مواصلات کے ذمے ہو گی۔منشیات کے عادی افراد اور گداگروں کیلئے بحالی مراکز قائم کئے جائیں گے۔سڑکوں پر سوئے افراد کو پناہ گاہوں میں شفٹ کرنے کیلئے مزید گاڑیاں لی جائیں۔
پناہ گاہوں کے حوالے سے مخیر حضرات کا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے” وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار