ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی انجمن تاجران کے وفد سے خصوصی میٹنگ
گجرات۔(سٹار نیوز آن لائن )تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دفتر میں ڈی پی او عمر سلامت نے تاجروں کے مختلف وفود سے خصوصی میٹنگ کی۔ جس میں گجرات کی مختلف انجمن تاجران کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈی پی او گجرات نے سیف سٹی کے حوالے سے تاجر برادری کے کردار کی تعریف کی اور آئندہ بھی مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔ ڈی پی او گجرات نے کہا کہ شہریوں کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، تاجروں کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بغیر کسی سفار ش کے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے اپنی تمام صلاحتیوں کو بروئے کار لاؤں گا اور اس سلسلہ میں تمام افسران کو سخت ہدایات دی گئیں ہیں۔ تاجر برادری نے ڈی پی او گجرات کو ضلع میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کو امن وامان کا گہوارہ بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔












