گڑھ مہاراجہ۔۔۔خدمت انسانیت کرنے والے معاشرے کا سہرا ہیں۔اور مہزب اور فلاحی معاشرہ میں ایسے افراد قابل قدر اورقابل تحسین ہیں ۔یہ لوگ۔کسی نعمت سے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرتحصیل احمدپورسیال اسدعلی خان ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مسعودیزدانی،سابق چیئرمین گڑھ مہاراجہ رانا محمداسلم صدریونین آف جرنلسٹس شیخ امتیازرحمانی نے بلدیہ ہال گڑھ مہاراجہ میں تقریب تقسیم سٹارایوارڈز سے خطاب
گڑھ مہاراجہ۔ (سٹار نیوز آن لائن )۔۔خدمت انسانیت کرنے والے معاشرے کا سہرا ہیں۔اور مہزب اور فلاحی معاشرہ میں ایسے افراد قابل قدر اورقابل تحسین ہیں ۔یہ لوگ۔کسی نعمت سے کم نہیں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرتحصیل احمدپورسیال اسدعلی خان ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مسعودیزدانی،سابق چیئرمین گڑھ مہاراجہ رانا محمداسلم صدریونین آف جرنلسٹس شیخ امتیازرحمانی نے بلدیہ ہال گڑھ مہاراجہ میں تقریب تقسیم سٹارایوارڈز میں کیا۔مقررین نے کہا کہ فلاح انسانیت کیلیے کام کرنے والے کسی بھی قوم اور معاشرے کے ہیرو ہواکرتےہیں۔یہ ایسے دمکتے و چمکتے ستارے اپنی بےلوث خدمات و جزبات سے معاشرے کو روشن رکھتے ہیں۔ تحصیل بھر میں کرونا,سیلاب یادیگر امدادی پروگراموں میں، انتظامی وسیاسی معاملات میں عوام خدمت میں پیش پیش افراد کو ان کی حوصلہ افزائی کیلیے سٹارایوارڈز دیے گئے۔
رپورٹ محمد عمر فاروق میو سٹار نیوز گڑھ مہاراجہ












