کراچی میں لڑکی نے اپنی ہی سہیلی کو درندوں سے زیادتی کا نشانہ بنوا دیا۔
کراچی( سٹار نیوز آن لائن) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لڑکی نے اپنی ہی سہیلی کو درندوں سے زیادتی کا نشانہ بنوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر درندوں سے زیادتی کا نشانہ بنوا دیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ حنا نامی سہیلی اسے نوکری کا جھانسہ دلوا کر کراچی کمپنی میں عباس خان نامی شخص کے پاس لے گئی۔جہاں اس شخص نے اس کے ساتھ زبردستی کی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ اسے کئی بار منع کرتی رہی لیکن وہ شخص باز نہ آیا۔ اس حوالے سے متاثرہ لڑکی نے بار بار اپیل کی کہ اس کو انصاف دلوایا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں متاثرہ لڑکی نے تصدیق کی کہ ملزم کا نام عباس خان ہی ہے جس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے لہذا میرا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے، دوسری جانب تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے متاثرہ لڑکی کا بیان لیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ یہ ملک میں زیادتی کا پہلا کیس نہیں ہے۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں جہاں درجنوں ریپ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں وہیں پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جارہی۔ جبکہ سوشل میڈیا پر ان واقعات کیخلاف زبردست مہم چلائی جارہی ہے، صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ان درندوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے












