سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بروقت کاروائی، کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار

سرگودھا( سٹار نیوز آن لائن )تھانہ بھلوال سٹی پولیس کولالہ زار کالونی سے اطلاع ملی کہ ایک کمسن بچی(م) کے ساتھ زیادتی کی کوشش ہوئی ہے جس پر اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی سب انسپکٹر فاروق حسنات کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے فوری مقدمہ درج کرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ریاض احمد ولد باطی خان سکنہ لالہ زار کالونی کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا