احمدپورسیال ٹائیگر فورس کے جوان کا ماں بیٹے پر تشدد، کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا 
احمدپورسیال(سٹار نیوز آن لائن ) ٹائیگر فورس کے جوان کا ماں بیٹے پر تشدد، کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا ‘ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کھوہ مکڑانوالا کی رہائشی خاتون مسمات نسیم زوجہ فیض محمد نے فرنٹ ڈیسک تھانہ گڑھ مہاراجہ میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ میرا بیٹا سائیکل پر مرمت کی غرض سے پھنکا لے کر گھر سے نکلا تو ملزمان عاقل، آصف حملہ آور ہو گئے بیٹے کو بچانے کے لیے میں آگے بڑھی تو ملزمان نے پنکھا زمین پر پٹخ کر توڑ دیا اور بیٹے کے ساتھ مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ کر مجھے نیم برہنہ کر دیا ملزم عاقل کو ٹائیگر فورس کا جوان بیان کیا گیا ہے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رمضان نوید کو وقوعہ کی تفتیش سونپی گئی ہے
رپورٹ حبیب منظر مہدی احمد پور سیال












