میاں چنوں وزیر خارجہ پاکستان جناب شاہ محمود قریشی اپنے بیٹے ایم این اے پیر زین قریشی کے ساتھ چیف وہیپ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون پیر عباس علی شاہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے موضع روٹلہ تلمبہ پہنچے۔۔ اور مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اور افسوس کا اظہار کیا۔ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پانی و بجلی ان کے ساتھ تھے۔انھوں نے نماییندہ مکس نیوز سلیم شاہد سے گفتگو میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کے سوالات کے جوابات دینے کا مناسب موقع نہیں ہے۔۔میں یہاں تعزیت کے لیے آیا ہوں انھوں نے کہا کہ ایم پی اے۔پیر عباس علی شاہ صاحب بہت ملنسار شخصیت اور عوام کا درد رکھنے والے انسان ہیں۔۔یہ خاندان کئی عشروں سے عوامی کی خدمت میں پیش پیش ہے۔۔وہ کچھ دیر ایم پی اے پیر عباس علی شاہ ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی کے ساتھ رہے۔اور ضروری امور پر گفتگو کرتے رہے
رپورٹ بشری وکیل بیوروچیف سٹار نیوز میاں چنوں












