اسلام آباد ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ، کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد (این این آئی) مختلف مذہبی جماعتوں کی طرف سے ریلی نکالنے کا اعلان کے بعد ریڈ زون کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،مذہبی جماعت نے جمعرات کو ڈی چوک ریلی کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے،کنٹینرز کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی ریڈ زون کے اطراف میں تعینات کی جائے گی۔