جھنگ بلدیاتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گا۔ امیدوار برائے چیئرمین حاجی میاں شوکت علی جنجوعہ
جھنگ { سٹار نیوز آن لائن }مدوکی کی عوام کی بھر پور خدمت کروں گا جو ان فصلی بٹیروں نے لوٹنا تھا وہ لوٹ لیا اب ایسا نہیں ہونے دوں گا۔ مدوکی کی عوام کو ان کاحق ملے گا مجھے مدوکی کی عوام پرپورابھروسہ ہےوہ اس کام میں میرا ساتھ دے گی جنہوں نے مدوکی کی عوام کا حق کھایا ہے ان لوگوں کے برابر مجھے ووٹ دے کر کھڑا کرنا عوام کاکام ہے اور ان سے عوام کاحق نکلوانا میرا کام ہے۔میں مدوکی کی عوام کوکبھی مایوس نہيں کروں گا۔ موضع مدوکی کی عوام نے متفقہ طور پر مُجھے چیئرمین اناوس کر کے میرے کندھوں پر بہت بڑا بوجھ رکھ دیا ہے اور انشاءاللہ میں انہیں مایوس نہی کروں گا۔ میں پہلے بھی عوام کی خدمت کرتا رہتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ میرے گھر کے دروازے ہر وقت مدوکی کی عوام کے لیئے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین حاجی میاں شوکت علی جنجوعہ نے موضع مدوکی میں عوامی اجتماع میں کیا۔
رپورٹ علی رحمان انصاری












