ٹاون کمیٹی حسوبلیل اور اس کا قبرستان

تحریر۔ زوہیب حسن شاہ حسوبلیل

قبرستان کالفظ ذہن میں آتے ہی عموما جو مفہوم انسانی ذہن پہ گردش کرتا ہے وہ ہے مردہ دفن کرنیکی جگہ..

مگر جب بات آتی ہے ٹاون کمیٹی حسوبلیل کی تو کچھ الٹے معنی ہی نظر آتے ہیں..
حسوبلیل کے قبرستان میں مردہ اجسام سے زیادہ زندہ افراد رہائش پذیر ہے اور قبروں سے زیادہ جگہ لوگوں کے گھروں نے گھیری ہوئی ہے…

یہ شاید اپنی نوعیت کا پہلا قبرستان ہے جہاں میت کے وقف کی ہوئی جگہ پر قبر کی جگہ لوگ گھر بنا کے قابض ہیں
قبروں کو مسمار کر کے گھر آباد کیے جا رہے ہیں..
حالت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ یہاں عوام کے لیے اپنے پیاروں کو دفنانے کے لیے قبر بنانا مشکل ہو چکا ہے اور دوسری طرف قبضہ مافیہ کے لیے اسی قبرستان میں آئے روز
گھر, بیٹھک یا دیرہ بنانا آسان ہوتا جا رہا ہے..
اگر ٹاون انتظامیہ کی یہی بے حسی رہی تو آنے والے دنوں میں شاید عوام کو اپنے پیاروں کو دفنانے کی جگہ بھی میسر نہی ہو گی قبرستان میں..

والسلام زوہیب حسن شاہ حسوبلیل
تحصیل احمد پور سیال جھنگ