گوجرانوالہ: سالانہ انتخابات 2020/21 چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ ایسوسی ایٹ کلاس میں بھی یونٹی ون یونٹی گروپ کا کلین سویپ

گوجرانوالہ( سٹار نیوز آن لائن) یونٹی ون یونٹی گروپ ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب گوجرانوالہ: فاوُنڈر اتحاد گولڈن گروپ کو C کلاس کے بعد A کلاس میں بھی یونٹی ون یونٹی گروپ نے چت کر دیا۔ : پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، پولنگ کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات میں ٹوٹل 2057 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ جن میں سے 25 ووٹ کینسل ہوئے۔ یونٹی ون یونٹی گروپ نے 1190 پینل ووٹ لیکر جیت اپنے نام کرلی۔ جبکہ فاوُنڈر اتحاد گولڈن گروپ 521 ووٹ لیکر شکست سے دوچار ہو گیا۔
:یونٹی ون یونٹی گروپ کے امیدوار عمر اشرف مغل پینل میں سب سے زیادہ 1432 ووٹ لیکر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔رزلٹ کا اعلان ہوتے ہی یونٹی ون یونٹی گروپ کے ووٹروں، سپورٹروں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب ہلہ گلہ کیا بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔یونٹی ون یونٹی گروپ کے قائدین ملک ظہیر الحق، اخلاق احمد بٹ، رانا شہزاد حفیظ، میاں عمر سلیم، و دیگر نے ووٹروں سپورٹروں، گروپ رہنماوُں اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ گوجرانوالہ: یونٹی ون یونٹی گروپ کے رہنماوُں نے جیت کی خوشی میں اپنی تجوریوں کے منہ کھول دیئے۔ سو ، پچاس پاکستانی کرنسی نوٹوں کے ساتھ ڈالروں کی بھی بارش کر دی۔

رپورٹ میاں حسیب مدنی