ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ہمراہ ڈی سی بھکر سید موسی رضا کے ضلع ہذا میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلے بین الاضلاعی چیک پوسٹ داجل کا وزٹ اور سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔۔

بھکر (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق وطن عزیزمیں پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے پولیو مکاؤمہم جاری ہے جس کے تحت پروگرام کے مطابق مختلف اضلاع میں بیک وقت محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو کے حفاظتی قطرے پلاتی ہیں۔ چند شر پسند عناصر کے پراپیگنڈہ کی وجہ سے اس مہم کوناکام کرنے کی کوششیں جارہی ہیں جس کے نتیجے میں ٹیموں پر حملے کئے گئے اور لوگوں کو منع کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی قطر ے نہ پلوائیں۔ جبکہ ارض پاک کے مثبت تشخص اور محفوظ ملک کے نظریے کو اقوام عالم میں ترویج دینے کیلئے پولیو سے پاک بنانا ناگزیر ہے۔ اس وجہ سے جب بھی محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم شروع کی جاتی ہے تو پنجاب پولیس کے جوان و افسران اس مہم کی کامیابی اور عوام الناس کی صحت و سلامتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں۔ باقی اضلاع کی طرح ، ضلع بھکر میں بھی21 ستمبر تا 25 ستمبر پولیو مہم شروع ہو چکی ہے۔ جس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ہمراہ ڈی سی بھکر سید موسیٰ رضا کے بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل کا وذٹ کیا سیکورٹی انتطامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر DPO بھکر کا کہنا تھا عوام الناس کا تحفظ کر نا بھکر پولیس کی اولین ترجحات میں شامل ہے اس مقصد کیلئے 224 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو مامور کیا گیا ہے ۔ جبکہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں جاری مہم کی سیکیورٹی ڈیوٹی خود چیک کریں اور اس ضمن میں صورت حال سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کو باخبر رکھیں گے۔