چیچہ وطنی: میٹرک امتحان میں ناکامی پرٹیچر کے اکلوتے بیٹے کی خودکشی

چیچہ وطنی( سٹار نیوز آن لائن)مورخہ: 21/09/2020 میٹرک امتحان میں سپلی آنے پر طالبعلم نے زیریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا. تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گائوں110 سیون آر میں گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد جمیل کے اکلوتے بیٹے اسد جمیل نے میٹرک امتحان میں سپلی آنے پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ذرائع
جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا. متوفی اسی گاوں کے نجی سکول اقرا پبلک سکول میں زیر تعلیم تھا. والدین کے مطابق بچے کو ناکامی پر ڈانٹ ڈپٹ بھی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی کسی بات سے یہ ظاہر ہوا کہ وہ انتہائی قدم اٹھائے گا.

رپورٹ چوہدری تنویر احمد