ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کا ڈی پی آفس کی تمام برانچز کا دورہ

جھنگ (سٹار نیوز آن لائن )ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے ڈی پی او آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا۔انہوں نے تمام انچارج برانچز کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ریکارڈ کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام برانچز میں صفائی کا خیال رکھا جائے۔ برانچز میں موجود خراب اور خستہ حال فرنیچر کو ٹھیک کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاو کیا جائے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے کامیابی شہریوں کیساتھ شائستہ رویے ،فرائض منصبی کی بہترین ادائیگی اور فوری رسپانس سے مشروط ہے۔ لہذا عوام کیساتھ رشتہ ابلاغ کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز آن لائن جھنگ