سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار نے اینٹی کارلفیٹنگ سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انچارج اور انکی ٹیم کوشاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا

سرگودھا( سٹار نیوز آن لائن )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزا راینٹی کارلفیٹنگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شاندار کارکردگی پر انچارج اور انکی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔انچارج AVLSنے ڈی پی او سرگودھاکو ماہ ستمبر کی کارکردگی کے بارہ میں بریفنگ دی جس کے مطابق انچارج AVLSنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ما ہ ستمبر کے دوران سرگودھا، راولپنڈی، فیصل آباد،کراچی اور اسلام آباد سے چوری شدہ اور ٹمپر شدہ چھ گاڑیاں کل مالیت503060لاکھ روپے برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیں۔ ڈی پی او سرگودھاکارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انچارج AVLSاسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان الحق، ہیڈکنسٹیبل صفدر محمود اور کنسٹیبلان تصور عباس، ظہورالحسن، محمد سجاد، صغیر الحسن اور محمد شہباز کو تعریفی سرٹیفکیٹ ونقدانعام سے نوازا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا