سرگودھا: تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس واسلحہ برآمد مقدمہ درج

سرگودھا( سٹار نیوز آن لائن ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزا رکی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر سب انسپکٹر نصرت علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش انیس خان ولد محمد ریاض قوم بلوچ سکنہ چک نمبر165شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے دوکلوگرام سے زائد چرس اور پسٹل30بور برآمدکرکے منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ قبل ازیں بھی منشیات فروش انیس خان منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں چالان ہوچکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا