احمدپورسیال ( نامہ نگار ) دو مختلف واقعات میں سات ملزمان نے بچی اور شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ صادق آباد میں مبینہ پانچ افراد نے مسلم شیخ غلام شبیر کی بیٹی مسمات( ک) کو اغوا کر کے ویرانے میں لے گئے اور گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا حالت غیر ہونے پر خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گئے متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال پہنچایا گیا تاہم ٹشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جبکہ دوسرے وقوعہ میں مرتضی اور فخر سمیت دو ملزمان نے نواحی علاقہ کوٹ بہادر کی رہائشی شادی شدہ خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مقامی پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی












