سرگودھا: مرحوم پولیس ملازمین کے ورثا کی ویلفیئر کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا(سٹار نیوز آن لائن )دوران سروس وفات پا جانے والے پولیس ملازمین کے ورثا کی ویلفیئر کا خیال رکھنا ہماری زمہ داری ہے ایسے ملازمین کی کے مسائل کے حل کے لیے علیحدہ سٹاف مقرر کیا گیا ہے۔اور انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے دوران سروس وفات پانے والے دوکنسٹیبلان محمد نسیم اور زاہد سرفراز کی بیوگان کو مالی امداد کے چیک تقسیم کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا اور دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے ورثا پولیس کمیونٹی کا حصہ ہیں جن کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا۔
رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا













