گڑھ مہاراجہ خاتون سے زیادتی و اغوا کی کوشش ملزم فرار گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تفتیشی افسر دانیال اشفاق
گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز آن لائن ) موضع بدھ بیلہ کے رہائشی منظور میتلہ نے درخواست میں الزام عائدکیاہے کہ اس کی بہو مسماة خ مجلس سننے کیلیے جارہی تھی کہ علاقے کے بدمعاش عناصر احسان میتلہ اور منظور ولد شمشیر میتلہ جو کہ موٹرسائیکل پرسوارتھے نے پسٹل دکھایا اور بازو سے پکڑ کر زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانےاور اغواءبرائے حرامکاری کی کوشش کی۔ مگر بہو کے مزاحمت شورشرابے اور مقامی لوگوں کی مداخلت پرملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔مدعی نے ملزمان کےفوری گرفتاری اورمقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔درایں اثنا تفتیشی افسر دانیال اشفاق نے کہا کہ تفتشی عمل جاتی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
رپورٹ ۔محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












