اسلام آباد نوازشریف نےایک اور ویڈیو خطاب کر ڈالا
نئے بیان نے ایک بار پھر کہرام برپا کر ڈالا

مجھے بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کو کوئی اور چلا رہا ہے، نوازشریف

اسلام آباد ( سٹار نیوز آن لائن )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کو ممبران کے ذریعے کوئی اور چلا رہا ہے۔انہوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ مجھے بتاتے ہیں کہ کوئی اور پارلیمنٹ چلا رہا ہے، دوسرے لوگ آئے دن کے ایجنڈے اور بلوں پر ووٹ ڈالنے کے بارے میں ہدایات دیتے ہیں‘۔خیال رہے اسی طرح کے خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کیے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی فیصلے جنرل ہیڈ کواٹرز میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔آج کے اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ نو آبادیاتی طاقتوں سے آزادی مل گئی اور اب اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں غلام بن گئے۔۔۔