مظفر گڑھ ۔میپکوکسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزمیں میں درج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے اورمیپکوصارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے اورمیپکوصارفین کی شکایات کاازالہ بھی کم سے کم وقت میں یقینی بنایاجائے سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب کی سٹار نیوز سے گفتگو

مظفر گڑھ۔۔۔ (سٹار نیوز آن لائن )سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ میپکوصارفین کی شکایات کے اندراج،فوری اوربروقت ازالے کے لیے میپکوکی ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کے کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزمیں دن اوررات کے اوقات میں چیکنگ کرکے میپکوصارفین کے لیے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میپکوکسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزمیں میں درج ہونے والی شکایات کاازالہ ہونے تک صارفین سے رابطہ رکھاجائے اورمیپکوصارفین سے اچھارویہ اپنایاجائے اورمیپکوصارفین کی شکایات کاازالہ بھی کم سے کم وقت میں یقینی بنایاجائے۔میپکوصارفین اپنے بل اوربقایاجات وقت پراداکریں جاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ چیف ایگزیکٹوآفیسرمیپکوانجینئرمحسن رضاخان کی خصوصی ہدایات پرمیپکو صارفین کے مسائل اورشکایات کے حل کے لیے میپکوکی ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کے کسٹمرسروسزسنٹرز Iشکایات سنٹرزکی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اور مسائل میپکودفاتر کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرز میں درج کروائیں تاکہ ان کی شکایات اورمسائل کاازالہ کم سے کم وقت میں ممکن بنایاجاسکے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکے ملازمین کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی اور تمیزسے پیش آئیں اورصارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنائیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سب ڈویژنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائیں اورپی ٹی ڈبلیوکے بغیرہرگزکام نہ کیاجائے اوراپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

رپورٹ محمد عثمان خان خٹک سٹار نیوز مظفرگڑھ