کوٹ چھٹہ۔ تھانہ چوٹی زیرین میں ملک صادق بوہڑکے ایس ایچ او تعینات ہوتے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں مظلوم عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں عوام کو کسی ٹاوٹ اور چٹی دلال کے سہارے کی ضرورت نہیں ایچ او چوٹی زیرین ملک صادق بوہڑ

کوٹ چھٹہ (سٹار نیوز آن لائن ) تھانہ چوٹی زیرین میں ملک صادق بوہڑکے ایس ایچ او تعینات ہوتے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ اور سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کر لئے گئے جن میں 12 اشتہاری ملزمان کو گرفتار گرفتارکرکے، 5 کلو چرس ،200لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے ایس ایچ او چوٹی زیرین ملک صادق بوہڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ربنواز حسرانی کےدونوں ہاتھ کاٹنے والے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو عبرتناک سزا مل سکے، سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر عمر کھیتران، رجب بلوچ، محمد رمضان وڈانی ،کریم بخش سمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او چوٹی زیرین کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ لیاقت تارڈ کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں مظلوم عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں عوام کو کسی ٹاوٹ اور چٹی دلال کے سہارے کی ضرورت نہیں. عوام سے اپیل ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ جرائم کا خاتمہ یقینی ہوسکے
…….. ؛

رپورٹ شاہدخان سٹار نیوز کوٹ چھٹہ
03467358255 ؛