مظفرگڑھ میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے تحت ریلی نکالی گئی،ریلی میں سرکاری افسران،پولیس اہلکاروں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی.
مظفر گڑھ( سٹار نیوز آن لائن )تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کی زیرقیادت ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے تحت بڑی ریلی نکالی گئی،ریلی ڈی پی او آفس سے جھنگ روڈ تک نکالی گئی جس میں سرکاری افسران،پولیس اہلکاروں، وکلا برادری، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی، تاجر راہنماؤں اور سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی.اس موقع پر آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہرصورت یقینی بنائی جائیگی.ڈی پی او مظفرگڑھ حسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس ہفتے بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی جبکہ اگلے ہفتے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور سزائیں دی جائینگی،جس کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں.
رپورٹ محمد عثمان خان خٹک سٹار نیوز مظفرگڑھ












