وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تاریخ کی روزگار فراہم کرنے کی سب سے بڑی سکیم کا افتتاح کر دیا
پنجاب روزگار سکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے –
16 لاکھ سے زائد لوگوں کو رو زگار ملے گا-
روزگار سکیم کے ذریعے لاکھوں نوجوان معاشی طورپر خود مختار ہوں گے-
پنجاب روز گار سکیم سے فائدہ اٹھا کر ہنر مند نوجوان دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوں گے-
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پنجاب روزگار سکیم کے اجراء کا مقصدپڑھے لکھے اورہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے کی سہولت فراہم کرنا ہے –
کورونا وائر س کے دوران معاشی طورپر مشکلات کا سامنا کرنے والے تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکیں گے اور آگے بڑھائیں گے-
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب کے اشتراک سے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے انتہائی کم شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے-
قرضے کی واپسی کی شرائط بھی آسان اور قابل قبول ہوں گی-
پنجاب روزگار سکیم سے 20 سے 50 سال تک کے مرد حضرات، خواتین اور خواجہ سراء بھی مستفید ہوسکیں گے –
پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے ٹیکسٹائل کے 26 سب سیکٹرز سمیت 23 مختلف شعبوں کے 339 سب سیکٹرز کیلئے کاروبار، تجارت اور مینوفیکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے-
68 ہزار ایس ایم ایز کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے – نئے کے ساتھ موجودہ بزنس کے لئے قرضہ دیا جائے گا-












