اردو ادب کی ترویج اور اردو مشاعروں کی روایات کو بر قرار رکھنے کیلئے
دریچہ ادب جھنگ پاکستان کے زیر اہتمام ایک شاندار آن لائن عالمی محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا محفل مسالمہ کی اس شاندار تقریب میں شعراے کرام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی —
تقریب کی صدارت
دریچہ ادب پاکستان کی سرپرست ڈاکٹر شہناز مزمل نے کی
جبکہ مہمان خصوصی میں معروف شاعر نقاد ڈاکٹر مقصود جعفری ، معروف شاعرہ ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ اور معروف شاعرہ ادیبہ زیب النسا زیبی تھیں
مہمان اعزاز میں
معروف شاعر محمّد اویس ملک معروف شاعرہ و افسانہ نگار فرخندہ شمیم اور معروف شاعرہ محترمہ فرزانہ فرحت(لندن ) نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
ججز پینل میں معروف شاعر ڈاکٹر محمّد کلیم ، معروف شاعر اسد اعوان اور معروف شاعرہ مینال مجوکہ ایڈووکیٹ نے اپنے فرائض سرانجام دئے
نگران کمیٹی میں
بانی دریچہ ادب پاکستان
قمر ہمدانی ،
چیئرمین دریچہ ادب پروفیسر صفدر علی شاہ ،
انچارج بزم خواتین دریچہ ادب فرحت طاہر تھے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا
نعت رسول مقبول پیش کرنے کی سعادت فرحین عزیزہ سحر نے حاصل کی ۔
تقریب میں دنیا بھر سے شعراے کرام نے شمولیت اختیار کی
تمام شعراے کرام نے اپنا اپنا کلام آڈیو ویڈیو کے زرہعے پیش کیا
ہر شاعر کو پانچ پانچ منٹ کا وقت دیا گیا
مشاعرے کے اصول و ضوابط کو واضح کیا گیا
شعراے کرام نے اپنے مختصر تعارف کے ساتھ آڈیو ویڈیو کے ذریعے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو رونق بخشی
فہرست کے مطابق جو ترتیب دی گئی ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوۓ ہر شاعر کو اپنی باری پر اپنا کلام پیش کرنے کی اجازت تھی
ججز صاحبان کو اضافی وقت دیا گیا تاکہ وہ اپنی قیمتی آراء اور اپنے خوبصورت کلام سے تمام شرکاء کو مستفید کر سکیں۔
ججز کی جانب سے حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد اول، دوم اورسوم آنے والے شعراے کرام کو اعزازی اسناد اور ایوارڈز سے نوازا جائے گا
جو دریچہ ادب پاکستان کی کسی بھی تقریب میں دیا جائے گا ۔
مہماناں خصوصی نے اس تقریب کے نگران اعلی کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر بانی دریچہ ادب پاکستان کی ادبی خدمات کی تعریف کی گئی اور پروگرام کی بے حد کامیابی پر مبارک باد پیش کی تقریب کے اختتام پر بانی دریچہ ادب پاکستان
قمر ہمدانی نے معروف شاعر جناب قمر شہزاد کیانی کو بہترین نظامت کے فرائض سرانجام دینے پر دریچہ ادب کی جانب سے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا
نگران کمیٹی نے ان تمام شعراے کرام کا خصوص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں اس تقریب میں شمولیت اختیار کی