میاں چنوں حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ مال میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور عوام کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ہرماہ کی یکم تاریخ کو ریونیو عوامی خدمت کچہریاں شروع کردی گئیں

تحصیل میاں چنوں میں اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیرسرپرستی ریونیو عوامی خدمت کچہری لگائی گی

جن میں بڑی تعداد میں سائلین نے پیش ہو کر اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا اس موقع پر سائلین کو درستگی ریکارڈ ،فردات وانتقالات ،ڈومیسائل کے اجراء اور زرعی انکم ٹیکس سرٹیفکیٹس کی فراہمی سمیت دیگر ریونیو سہولیات ایک ہی چھت تلےفراہم کی گئیں

ریونیو عوامی خدمت کچہری میں تحصیلدار،پٹواری ،اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران صبح دس سے دوپہر تین بجے تک موجود رہے

اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڑ سنٹر میاں چنوں میں لگائی گئی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کو فردات وانتقالات کی نقول اور جاری ہونے والے ڈومیسائل بھی تقسیم کیے

اسسٹنٹ کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ہر ماہ کی یکم تاریخ کو صبح دس سے دوپہر تین بجے تک ہم تمام سہولیات کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے عوام کے مسائل سن کر ان کے ازالہ کو یقینی بنائیں گے

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات ہے
ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کو بیٹھنے کے لئے بہترین سایہ دار جگہ اور ٹھنڈا پانی بھی فراہم کیا گیا