اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عبّاس نے تحصیل میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا
چناب نگر (سٹار نیوز آن لائن )حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کی ھدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عبّاس نے تحصیل میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔ان کے ہمراہ تحصیلدار اور دیگر ریونیو کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔ ریونیو عوامی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے،لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔
رپورٹ محمد عمر وقار اعوان سٹار نیوز چنیوٹ












