احمدپورسیال ( حبیب منظر سے ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مختلف سکولوں کے اچانک معائنے کیے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( ایلیمنٹری) مردانہ عطاء الرحمن نے گذشتہ روز احمدپورسیال، شورکوٹ، اٹھارہ ہزاری اور جھنگ سمیت ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں مختلف سکولوں میں اچانک معائنے کیے اور اس دوران اینٹی ڈینگی و کورونا سے متعلقہ جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اس دوران سکولوں کے اساتذہ کرام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات کیں خلاف ورزی کی صورت میں کلاس انچارج و سکول سربراہ جوابدہ ہو گا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احمد پور سیال نے اپنے دفتر کے دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطاء الرحمن کو تحصیل بھر میں اس سلسلہ میں اے ای اوز اور اساتذہ کرام کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اے ای اوز مظفر طارق اور میاں کاظم علی بھی اس موقع پر موجود تھے