جھنگ ۔پاکستان کا سلطان بن گیا ایشیا کا سلطان۔ صاحبزادہ سلطان محمد علی ایشین ٹینٹ پیکنگ فیڈریشن کے صدرمنتخب

جھنگ (سٹارنیوزآنلائن)پاکستان ایکویسٹرین فیڈریشن کے صدر،آف روڈ ریسنگ کے سلطان خانوادہ حضرت سلطان باہو سے صاحبزادہ سلطان محمد علی ایشین ٹینٹ پکنگ فیڈریشن کے صدر منتخب۔ سلطان محمد علی کے حق میں 24 ممالک نے ووٹ دیا۔ ایشین ٹینٹ پکنگ فیڈریشن میں پاکستان،چین،جاپان،ساوتھ کوریا،ایران،انڈیا،قطر،متحدہ امارات سمیت 39 ممالک شامل ہیں۔ سلطان محمد علی کو ایشین فیڈریشن کی سربراہی ملنے سے پاکستان میں نیزہ بازی کے کھیل کو فروغ ملے گا۔ واضح رہے نیزہ بازی کے علاوہ صاحبزادہ سلطان محمد علی آف روڈ ریسنگ میں بھی پاکستان میں کئی ٹائٹل جیت چکے ہی۔

رپورٹ امتیاز شیخ