مطالبات کی منظوری تک ملازمین سراپا احتجاج رہیں گے، حافظ صدیق ہرل،صدرایپکا جھنگ
سلطان باہو(امتیازشیخ) مطالبات کی منظوری تک ملازمین سراپا احتجاج رہیں گے، حافظ صدیق ہرل،صدرایپکا جھنگ۔تفصیلات کےمطابق ۔ایجوکیشن کمپلیکس میں اگیگا قائدین کے دیے گئے شیڈول کے مطابق لیو انکیشمنٹ اور پنشن رولز میں ترامیم کے خلاف مکمل ہڑتال اور تالہ بندی ہوئی۔ احتجاج میں شرکا نے مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے بازی کی اور مقررین نے اپنے مطالبات پیش کیے اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اس موقع پر صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ صدیق نصیر ہرل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ملازمیں کے حقوق پر شب خون مارا اور غیر اخلاقی غیر قانونی ملازم کش ترامیم مسترد کرتے ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ آئے روز ایک مخصوص نام نہاد ٹیچر یونین کی طرف سے ایجوکیشن کے آفیسرز اور اہلکاروں کے خلاف پریس ریلیز جاری ہونے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا اور آفیسرز سے مطالبہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ آخر میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا عزم کیا گیا اور شہداء کے لیے دعا مغفرت کے ساتھ پر امن احتجاج ختم کیا۔
رپورٹ امتیاز شیخ













